Featuredاسلام آباد

وزیراعظم نے سندھ حکومت کی جاری گندم پر غلط بیانی پکڑلی

اسلام آباد : وزیراعظم نے سندھ حکومت کی غلط بیانی بے نقاب کردی

وزیراعظم نےچیف سیکریٹری سندھ کےاعدادوشمارغلط ثابت کرکےشرمندہ کردیا اور محکمہ خوراک سندھ کا ڈیٹا سامنے رکھ کر جاری گندم پر سندھ حکومت کی غلط بیانی بے نقاب کردی، دستاویز میں سندھ حکومت نےگندم8ہزار میٹرک ٹن بتائی جبکہ جاری گندم 1تہائی سےکم نکلی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جاری گندم پر غلط بیانی پکڑی گئی، سندھ حکومت نے بتایا تھا وہ روز 8 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرتی ہے جبکہ چیف سیکریٹری نے آج بھی8 ہزارمیٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے محکمہ خوراک سندھ کا ڈیٹا سامنے رکھ کر غلط بیانی بے نقاب کردی، دستاویز کے مطابق سندھ کے بتائے گئے اعداد و شمار دعوے سے کہیں کم نکلے، سندھ حکومت نےگندم8ہزار میٹرک ٹن بتائی جبکہ جاری گندم 1تہائی سےکم نکلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close