کورونا لہر، ملک بھر میں نئی پابندیاں عائد ، سندھ میں کورونا پابندیاں مزید سخت
کورونا کیسزمیں اضافے کے بعد سندھ حکومت نےمزید سختی کر دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نےنیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق این سی او سی کے 3نومبر کے فیصلوں پرمکمل عملدرآمدکیاجائے گا۔
کورونا کی دوسری لہر کے بعد نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کابڑا اقدام،ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ ہوگا۔
ہر شخص کوماسک پہننا لازمی قرار، سینٹائزرکا استعمال لازمی کیا جائے، ہرجگہ پر ایس او پی کا خاص خیال رکھا جائے۔
مذہبی مقامات، دکانوں، بازاروں، شاپنگ سینٹرز پر ایس اوپیز کو فالو کیاجائے۔
عبادت گاہوں پرکوئی میٹ نہ بچھایاجائے، کم تعدادکو اورفاصلوں کو یقینی کوبنایاجائے۔
گاڑیوں میں ایک تہائی سےزائدمسافرسفرنہ کریں، ٹرانسپورٹ میں ایس اوپی کو فالو کیاجائے۔
55سال کی عمر کےافراد کو دفاتر میں کام پربلانےپرپابندی عائد، صرف ضروری اسٹاف کو دفتربلایاجائے۔
کھانسی،نزلہ زکام والےافرادگھروں سےباہرنکلنےمیں احتیاط کریں، کسی بھی کام کی جگہ پرمحکمہ صحت کورونا ٹیسٹ کرسکےگا۔
کاروباری افراد اپنے وزٹر کی تعداد کو کم کریں، جہاں وزٹرز آئیں اس روم کاخاص طور سینٹائز کریں۔ فیکٹری مالکان ایس او پیز پر عمل کرائیں۔
محکمہ داخلہ کے حکم نامہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈپٹی و اسسٹنٹ کمشنر کونوٹس جاری کرنےکی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنےوالےادارےایس اوپی پرعمل کرائیں، جہاں خلاف ورزی ہورہی ہےاس کے خلاف ایکشن لیاجائے، آنےوالےدنوں میں کیسزبڑھتےتومزیدسختی ہوگی۔