Featuredدنیا

بزرگ شہری کا فیشن دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے

بیجنگ : بزرگ چینی شہری نے فیشن میں نوجوانوں کو پیھچے چھوڑ دیا، انٹرنیٹ پر 83 سالہ شخص کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا کے اس دور میں ہم بے شمار فیشن بلاگرز کو جانتے ہیں جو اپنے اسٹائل، شخصیت اور دیگر خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو کسی نوجوان فیشن بلاگر کے بارے میں نہیں بلکہ ایک ایسے فیشن بلاگر کے بتائیں گے جن کی عمر 83 سال ہے اور عمر کے اس حصے میں بھی وہ بھرپور فیشن کرتے ہیں۔

چین کے صوبے ہبئی سے تعلق رکھنے والے 83 سالہ فیشن بلاگر کے فیشن سینس نے اچھے اچھے نوجوانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جینز کی پینٹ ہو یا اسپورٹس شوز، چینی شہری ہر طرح کے کپڑے پہن کر سب کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

83 سالہ چینی شہری ماضی میں یونیورسٹی کے پروفیسر رہ چکے ہیں اور یہ اپنی جوانی سے ہی فیشن کو فالو کرتے آ رہے ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد یہ سوشل میڈیا پر فیشن بلاگر بن کر ابھرے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close