Featuredدنیا

مردہ قرار دیا گیا بچہ اچانک زندہ ہوگیا

نئی دہلی : کمپاؤنڈر کی سنگین غلطی اور غفلت نے ماں باپ کی گود اجاڑ دی، مردہ قرار دیا گیا شیر خوار بچہ آخری رسومات سے قبل زندہ ہوگیا تاہم چند گھنٹے بعد دوبارہ مرگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست آسام میں پیش آیا، بچے کے والدین چائے کے باغات میں کام کرنے والے کسان تھے جو دوپہر کے وقت اپنے 2 ماہ کے بچے کو بے ہوشی کی حالت میں لے کر اسپتال آئے۔

اس وقت اسپتال میں کوئی بھی نرس یا ڈاکٹر موجود نہیں تھا، وہاں موجود ایک کمپاؤنڈر گوتم مترا نے بچے کو چیک کیا اور اسے مردہ قرار دیا۔

والدین روتے ہوئے بچے کو واپس گھر لے آئے اور اس کی آخری رسومات کی تیاری کرنے لگے کہ اچانک ماں کے زانو پر بچے میں حرکت پیدا ہوئی۔

والدین دوبارہ اسے واپس اسی اسپتال میں لے کر بھاگے جہاں کچھ دیر قبل بچے کو مردہ قرار دیا گیا تھا، ڈاکٹرز نے بچے کو اسپتال میں داخل کیا تاہم چند گھنٹے بعد ہی بچہ دم توڑ گیا۔

واقعے کے اگلے روز درجنوں کسان مقامی پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہو کر احتجاج کرنے لگے جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور کمپاؤنڈر کو گرفتار کرلیا، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close