Featuredدنیا

ڈونلڈ ٹرمپ ضدی ہیں وہ ہار نہیں مانیں گے ، سابق اہلیہ

واشنگٹن:  ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ ایوانا ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکی انتخابات میں سابق شوہر کی شکست کو تسلیم کر چکی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ ایوانا ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے سابق شوہر ضدی ہیں وہ ہار نہیں مانیں گے۔

امریکی میگزین پیپلز کو دیے گئے انٹرویو میں ایوانا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی انتخابات میں سابق شوہر کی شکست کو تسلیم کر چکی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ہار اور جیت کا یہ کھیل ہوجائے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جانتی ہیں، وہ ضدی ہیں، وہ کبھی بھی اپنی شکست تسلیم نہیں کرتے۔

ایوانا ٹرمپ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ آسانی سے اپنی شکست کو نہ تو تسلیم کریں گے اور نہ ہی وہ ہار مانیں گے بلکہ وہ ہارنے کے باوجود اپنی جیت کے لیے لڑیں گے۔

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہار گئے اور ان کے تینوں بچے قید و انتہائی سخت سیکیورٹی کی زندگی سے آزاد ہوگئے۔

ان کے مطابق وہ اس بات پر خوش ہیں کہ اب ان کے تمام بچے عام امریکی افراد کی طرح زندگی گزاریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close