Featuredاسلام آباد
وزیر اعظم سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات ہوئی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات ہوئی، کورونا وائرس کے دوران ایران میں ہونے والی اموات پر وزیر اعظم نے دکھ کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی، سیاسی اور سفارتی تعلقات ہیں ، سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے کورونا وائرس پر قابو پانے کی کامیاب کوشش کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن، رواداری اور بہتر تعلقات پر یقین رکھتا ہے، افغان امن عمل اور افغانستان میں سیاسی استحکام کیلئے پاکستان کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پر امن افغناستان خطے میں معاشی اور تجارتی روابط کیلئے اہم ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایرانی صدر کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ ایران کشمیر کاز کیلئے کشمیریوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔