Featuredدنیا

عراقی سیکورٹی فورسز کے داعش کے ٹھکانوں پر حملے

عراقی سیکورٹی فورسز شمالی عراق کی ’’ خانوکہ‘‘ پہاڑیوں میں داعش کا پیچھا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عراقی سیکورٹی دستوں نے علیحدہ علیحدہ کاروائیوں میں داعش دہشت گردوں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی کارروائیوں میں داعش کی چار گاڑیاں، چھپن خفیہ اڈے، پینتالیس سرنگیں اور ایک سو چھے بموں کو تباہ اور دسیوں میزائل اور راکٹ لانچر ضبط کر لئے گئے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے جوانوں نے بھی اپنے آپریشن کے دوسرے مرحلے میں مغربی صوبہ الانبار میں داعش کے تین خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگایا۔

حشد الشعبی کی کارروائیوں کا دوسرا مرحلہ فضائیہ کی مدد اور لبیک یا رسول اللہ کے کوڈ ورڈ سے شروع کیا گیا اور اس میں کئی علاقوں سے داعش کا صفایا کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close