Featuredخیبر پختونخواہ
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ہوئے تو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوں گے، فضل الرحمان
ڈیرہ اسماعیل خان: فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ ہٹ گیا مودی اور عمران کا وقت بھی آنے والا ہے۔
حکومتی جلسوں سے کورونا نہیں پھیلتا تو اپوزیشن کے جلسوں سے بھی نہیں پھیلے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ اصلاحات کی طرف جانے کے لیے ذمہ دار ہی سے بات کرنی ہوگی، بلاول اور مریم کے الفاظ میں تعبیر کا فرق ہوسکتا ہے مگر دھاندلی کے ذمہ دار کا نہیں۔
فضل الرحمان نے کہا کہ کچھ لوگ شخصیات کا نام لینے سے اس لیے گریز کرتے ہیں کہ اس سے ادارے کا تاثر بنتا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ہوئے تو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوں گے، بلاول اور مریم کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں، موجودہ حکومت کا دھاندلی کی پیداوار ہونے پر دونوں کا اتفاق ہے۔
ٹرمپ ہٹ گیا مودی اور عمران کا وقت بھی آنے والا ہے، حکومتی جلسوں سے کورونا نہیں پھیلتا تو اپوزیشن کے جلسوں سے بھی نہیں پھیلے گا، پی ڈی ایم کے جلسے ہر صورت ہوں گے۔