کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
حکومت ویک اینڈ پر جزوی لاک ڈاؤن نافذ کرے گی۔ تمام اسکولز سال کے آخر تک بند رہیں گے۔
ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہا کہ تعلیمی سیشن آن لائن جاری رکھے جائیں گے۔ ریسٹورنٹس اور کیفے صرف ڈلیوری آرڈر مہیا کرسکتے ہیں۔ کھیلوں کے تمام مقابلے شائقین کے بغیر منعقد کئے جائیں گے۔