Featuredاسلام آبادتعلیم و ٹیکنالوجی

پاکستانی ماہرین صحت نے کورونا کےعلاج کی دوا تیار کر لی

پاکستانی ماہرین کی بڑی کامیابی، ماہرین نے کورونا بیماری کی دوا تیار کر لی۔

پری کلینیکل اور کلینکل ٹرائل میں دوا کی حیران کن کامیابی سامنے آئی ہے۔کورونا متاثرہ سینئر شہریوں کی وینٹی لیٹر پر جانے سے پہلے95فیصد سے زائد ریکوری دیکھنے میں آئی ہے۔

وینٹی لیٹر پر گئے مریضوں کی بحالی کے بھی 60 فیصدسے زائد نتائج سامنے آئے ہیں۔دوا کی تیاری کا اعلان متعلقہ ادارےکی جانب سے رواں ماہ میں کیے جانے کا امکان ہے۔

ستمبر کے آخر میں کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینکل ٹرائل کا آغاز کیا گیا تھا۔معاون خصوصی فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ویکسین کےنتائج اچھے نکلے تو دنیا کے لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا، اس طرح کے کلینکل ٹرائل کاحصہ بننے سے طبی نظام میں بہتری آتی ہے، ٹیم کو یہاں تک ٹرائل لانے پر مبارکباد دیتاہوں.

اسلام آباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیےاعزازہےکہ ہم پہلی بار اس طرح کے ٹرائل کا حصہ بنے، یہ اربوں ڈالرکی انڈسٹری ہے ، جس سےہم نےفائدہ اٹھاناہے۔

ڈائریکٹر این آئی ایچ نے کہا کہ 7ویکسین ٹرائل کے مرحلےمیں ہیں ،3 چین کی ہیں ، پہلے اس کے ٹرائل جانوروں پرکیےگئے، چین میں فیز 2 ٹرائل 500سے زائدافراد پر کیا گیا، اس ویکسین کی بنیاد ہیومین فیکٹر پر ہے.

ان کا کہنا تھا کہ سب نے مل کر ہمیں سپورٹ کیا اور ہم کلینکل ٹرائل ضروریات پر پورے اترے ہیں، 8 سے 10ہزار افراد میں کلینکل ٹرائل کامرحلہ چیک کیا جائے گا، آئندہ 4 سے5 ماہ میں نتائج مثبت آئے تو اس کا استعمال شروع ہوجائے گا۔

این آئی ایچ کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ چین میں اس ویکسین کو فوجیوں پر آزمایا گیا،اس لیے ٹرائل بہت محفوظ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close