اسلام آباد

پاکستان کا کروزمیزائل بابر 3کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے آبدوز سے فائر کیے جانے والے کروز میزائل بابر تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے، کروز میزائل ساڑھے چار سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے آبدوز کے ذریعے چار پچاس کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے کروز میزائل بابر تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

کروز میزائل بابر تھری بحیرہ عرب میں زیر آب لانچنگ پیڈ سے داغا گیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔بابر تھری اس سے قبل دسمبر میں زمین سے داغے گئے کروز میزائل بابر ٹو کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ شکل ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بابر میزائل سوتھری کے کامیاب تجربے پرقوم اور تجربہ کرنےوالی ٹیم کو مبارکبادپیش کی ہے۔

کامیاب تجربے پر وزیراعظم نواز شریف کاکہنا ہے کہ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کم سے کم دفاعی صلاھیت رکھنے کے عزم کا اظہار ہے،پاکستان امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے،جبکہ بابر تھری کا کامیاب تجربہ پاکستان کی خود انحصاری اور ٹیکنالوجی میں ترقی کی دلیل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close