لاہور : پاکستان کو بے دردی سے لوٹنے والے راہنما نہیں راہزن ہیں
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جاتی امراء کی راج کماری اور کنیزیں خود فریبی اور خوف کا شکار ہیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ملتان کی جلسی کے بعد جاتی امراء کی راج کماری اور کنیزوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راج کماری اور کنیزیں خود فریبی اور خوف کا شکار ہیں۔ لاڈلا شہزادہ بھی اب چین کی بانسری بجا رہا ہے۔ سیاسی تماشا لگانے والے بہت جلد خود تماشا بننے والے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی منی لانڈر اسحاق ڈار کا بی بی سی کو دیا گیا انٹرویو جھوٹ اور سچ کی خود گواہی دے رہا ہے۔ اسحاق ڈار کے منہ سے ڈر کے مارے سچ نکلا اور ایک بار پھر ”شریف سیاست“ کا پردہ چاک ہوا۔
فردوس عاشق نے کہا کہ 30 سال تک پاکستان کو بے دردی سے لوٹنے والے کسی صورت راہنما نہیں بلکہ راہزن ہیں۔ 22 کروڑ عوام راج کماری اور شہزادے کے خاندانوں کی لوٹ مار کبھی نہیں بھول سکتے۔