انٹرٹینمنٹ

‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کے رائٹر نے خودکشی کرلی

معروف مزاحیہ بھارتی ڈرامے ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کے مصنف ابھیشیک ماکوانا نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی شوبز انڈسٹری سے منسلک ایک اور اہم شخصیت نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، گزشتہ روز معروف بھارتی ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے رائٹر نے خودکشی کی ہے۔

ابھیشیک ماکوانا کی لاش ممبئی کے علاقے کاندیوالی میں واقع ان کے گھر سے ملی، جس کے ساتھ سوسائیڈ نوٹ بھی موجود تھا۔

انہوں نے گجراتی زبان میں لکھے گئے آخری خط میں کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی مشکلات کے ساتھ ساتھ مالی مشکلات سے بھی تنگ آچکا ہوں اور گزشتہ کئی ماہ سے ان حالات سے دوچار ہوں۔

ابھیشیک نے اپنے سوسائیڈ نوٹ میں اپنے گھر والوں سے معافی معانگی اور کہا کہ میں نے حالات سے مقابلہ کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اب مزید ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ پریشانیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

پولیس مشہور بھارتی ڈرامے کے مصنف کے اس انتہائی اقدام سے متعلق اپنی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close