امریکی مسلم رائٹر حفصہ فیضل فوربز کی انڈر تھرٹی فہرست میں جگہ بنانے والی پہلی باحجاب مصنفہ بن گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف امریکی میگزین فوربز میں ماضی میں کبھی بھی باپردہ خواتین کو شامل نہیں کیا لیکن امریکی مصنفہ حفصہ فیضل نے نقاب کے باوجود فوربز میں شامل ہوکر تاریخ رقم کردی۔
رائٹر حفصہ فیضل فوربز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں اور مسلمان مصنفہ پہلی باپردہ رائٹر ہیں جنہیں تھرٹی انڈر تھرٹی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
میگزین نے حفصہ کی کمپنی کو آرٹ اینڈ اسٹائل کی کیٹیگری میں منتخب کیا ہے کیونکہ حفصہ پہلی باپردہ مصنفہ یہں جن کے ناول امریکا میں سب سے زیادہ فروخت ہوتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باحجاب مصنفہ حفصہ کو ان کی کتاب ‘وی ہنٹ دی فلیم‘ نامی فکشن ناول کی بناء پر شہرت حاصل ہوئی۔