کھیل و ثقافت

دورہ نیوزی لینڈ: پاکستانی کرکٹرز کی ٹریننگ شروع

آکلینڈ : پاکستانی کھلاڑیوں نے منگل نیٹ پریکٹس شروع کردی، کھلاڑیوں کو 14 روز آئسولیشن میں گزارنے کے بعد ٹریننگ کی اجازت ملی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو کئی روز مینیجڈ قرنطینہ میں رہنے کے بعد ٹریننگ کی اجازت مل گئی، پاکستانی کرکٹر نے آج کوئنز ٹاؤن میں تین گھنٹے تک پریکٹس کی۔

کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی زیر نگرانی نیٹ پریکٹس کی، اس حوالے سے حارث سہیل نے کہا کہ 14 دن سے ٹریننگ کو بہت مس کررہے تھے، آج نیٹ سیشن کےلیے سب بہت پُر جوش تھے۔

حارث سہیل نے کہا کہ 14 دن کے وقفے کے بعد آج ہلکی ٹریننگ کی ہے، ہم کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close