Featuredپاکستان

‘نہ 9 من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی’ فردوس اعوان کی ن لیگ پر تنقید

فردوس اعوان نے کہا کہ ہاؤس آف شریف کرپشن کی کمائی بچانے کےلیے جنگ کررہا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان خیالات کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم اور ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی’۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز استعفوں کی دھمکی پولیٹیکل اسٹنٹ ہے، اصل میں ہاؤس آف شریف اپنی کرپشن کی کمائی بچانے کی جنگ کررہا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا مسترد کیا ہوا ٹولا اراکان اسمبلی کو ڈھال بنانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ناکامی و نامرادی پی ڈی ایم ٹولے کا مقدر ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close