پی ڈی ایم نے حکومت سے مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی
احتجاجی تحریک کا آخری جلسہ 13 دسمبر کو سیاسی سرگرمیوں کے مرکز لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی میزبانی میں ہو گا۔
پی ڈی ایم کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ مینار پاکستان پر ہی ہو گا اور اگر حکومت نے کوئی رکاوٹ ڈالی تو ملتان سے زیادہ مشکل صورتحال پیدا کردیں گے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی ڈائیلاگ کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی 31 دسمبر تک اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کروائیں گے۔
وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے حزب اختلاف کو بات چیت کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ وہ احتساب پر سمجھوتہ کئے بغیر اپوزیشن کو ڈائیلاگ کی دعوت دیتے ہیں۔
پی ڈی ایم کے صدر نے وزیر اعظم عمران خان کے ڈائیلاگ کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ حزب اختلاف سے ڈائیلاگ نہیں این آر او چاہتی ہے جسے وہ دینے کو تیار نہیں ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ حزب اختلاف جماعتوں کے سربراہوں نے حکومت مخالف تحریک کے اگلے مرحلے میں پہیہ جام ہڑتال اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے، جس کی تاریخ کا تعین پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا اور تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان لاہور کے جلسہ عام میں کیا جائے گا۔