سندھ

شہری انتظامیہ بےبس! فارمرز کا سرکاری نرخوں پر انڈے دینے سے انکار

کراچی : سبزی منڈی میں انڈوں کی نیلامی دوسرے روز ہی بند ہوگئی، انڈوں کے فارمرز نے سرکاری نرخوں پر نیلامی سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بسنے والے عوام ایک مرتبہ پھر موسم سرما میں سستے انڈے کھانے سے محروم ہوگئے، سبزی منڈی میں انڈوں کی نیلامی دوسرے روز ہی بند ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈوں کی فارمنگ کرنے والے تاجروں نے سرکاری نرخوں پر انڈے نیلام کرنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے انڈوں کی روزانہ نیلامی کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد نیلامی سے پہلے دن فی درجن انڈوں کی قیمت آٹھ روپے کم ہوئی تھی۔

دوسری جانب ریٹیل دکانداروں کی جانب سے بھی کم منافع کی وجہ سے نیلامی کے نظام پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close