ارطغرل غازی کی پاکستان آمد، لاہور لاہور اے کے نعرے
سلطنت عثمانیہ کی تاریخ پر مبنی مشہور ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے ہیرو پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار اینگین آلتن کاروباری افراد کی دعوت پر ترک ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچے۔
علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ترک اداکار کا استقبال کیا گیا جس کے بعد انہیں فارم ہاؤس لے جایا گیا جہاں اُن کے لیے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔
ارطغرل غازی‘ نے کل لاہور میں منعقد ہونے والی تقاریب میں شرکت کی جبکہ انہوں نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا، اس دوران انہوں نے نجی ہوٹل میں پاکستانی اور ترکش کھانے بھی کھائے۔
ترک اداکار لاہور کے مختلف مقامات کی سیر کریں گے اور پھر دو روز بعد اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔
اینگین آلتن کی پاکستان آمد کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہا اور صارفین نے انہیں پرتپاک انداز سے خوش آمدید کہا۔ ٹویٹر پر ’ویلکم ٹو پاکستان‘ اور ’اینگین آلتن‘ اور ’ارظغرل غازی‘ صبح سے ہی ٹاپ ٹریڈنگ میں تھا۔
Ertrugul Ghazi lead Actor Engin Altan visits Pakistan. He is currently in Lahore. #ErtugrulGazi #EnginAltan #halimasultan #PakistanWelcomesErtugrul pic.twitter.com/VLOw2dBXUy
— Hina Deedar (@HinaDeedar) December 10, 2020