انٹرٹینمنٹ

اداکارہ صنم جنگ کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی : معروف میزبان و ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صنم جنگ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ و ماڈل صنم جنگ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے وہ اپنی بیٹی کے ساتھ قرنطینہ ہو گئی ہیں۔

انھوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ماسک پہنیں، اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں جن لوگوں سے میری ملاقات ہوئی وہ سب احتیاط کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف ادکارہ ماہرہ خان بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں، انسٹاگرام پر اسٹار اداکارہ نے کرونا کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ آئسولیٹ ہوگئی ہیں۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل مرحلہ ہے مگر جلد ہی سب ٹھیک ہو جائے گا، گزشتہ چند دنوں سے جو بھی ان سے ملا وہ احتیاط کرے۔ ادکارہ نے سب سے اپیل بھی کی کہ ماسک ضرور پہنیں اور ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close