Featuredکھیل و ثقافت

بابر اعظم جنسی تعلقات کے سنگین الزامات شدید دباؤ کا شکار

بابر اعظم کے وکیل نے کہا کہ خاتون کے الزامات کی وجہ سے قومی ٹیم کے کپتان شدید دباؤ میں ہیں

سیشن کورٹ میں قومی کرکٹر بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں مدعی حامزہ مختار کے وکلا نے دستاویزات جمع کروانے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی۔

خاتون کے وکیل نے کہا کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹس ہسپتال سے لینی ہیں کیونکہ میڈیکل رپورٹس پر تمام کیس کا انحصار ہے۔

بابر اعظم کے وکیل بیرسٹر حارث عظمت نے درخواست کو مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم قومی ٹیم کے کھلاڑی ہیں اور وہ نیشنل ہیرو ہیں اور خاتون انہیں بلیک میل کرنے کے لیے درخواستیں دائر کررہی ہیں۔

بابر اعظم کے وکیل نے کہا کہ 2016 میں خاتون نے بلیک میل کرنا شروع کیا جس پر پولیس نے تحقیقات کیں جس میں بابر اعظم کو بے قصور قرار دیا اور پولیس افسران نے مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست داخل دفتر کردی۔

کرکٹر کے وکیل حارث عظمت نے دعویٰ کیا کہ خاتون نے بابر اعظم سے معذرت کرتے ہوئے صلح کرنے کی درخواست کی تھی لیکن اب دوبارہ بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے اس کیس کو انڈین میڈیا صبح شام چلارہا ہے اور ہو سکتا ہے خاتون نے کسی کے کہنے پر بابر اعظم کو دوبارہ ٹارگٹ کیا۔

بیرسٹر حارث عظمت نے کہا کہ بابر اعظم نے انٹرنیشنل ریکارڈ توڑے ہیں لیکن اس کیس کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں بابر اعظم پریشان اور پریشر میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close