کراچی : مریم نواز لاڑکانہ کی بدحالی پر بلاول بھٹو زرداری سے سوال کرے۔
خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو عمران خان کی مقبولیت سے خوف ہے، سندھ میں وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نہیں ، احساس پروگرام کے تحت لاکھوں لوگوں کو امداد دی گئی۔ اسٹاک ایکس چینج اوپر اور ڈالر نیچے آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو شرم آنی چاہیئے ، ان کو احساس پروگرام نظر نہیں آتا۔ جو سیاسی رہنماء بینظیر کی تصویر کی مخالفت کرتے تھے، مولانا عورت کی حکمرانی کو حرام کہتے تھے۔ کس منہ سے ساتھ بیٹھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز لاڑکانہ کی بدحالی پر بلاول بھٹو زرداری سے سوال کرے۔ سندھ میں ستر فیصد لوگوں کو پینے کا پانی نہیں ہے۔ اسکولز میں جانور بندھے ہوئے ہیں۔ اسکولوں کے چوکیدار بچوں کو پڑھاتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ اربوں روپے کی گندم چوری ہوئی۔ سپریم کورٹ نے نیب زدہ افسران کے متعلق سندھ حکومت سے پوچھا ہے۔ کرپٹ افسران پیپلز پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ملک کو تباہی کی طرف دھکیلنے کا مکمل پروگرام دیا گیا ہے۔ اپوزیشن ملک کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ پاکستان میں معیشت ترقی نہ کرے۔