لاہور: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لانگ مارچ ہر صورت ہوگا اور وزیراعظم سے استعفیٰ چھین کر لیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم زمینی حقائق سے واقف ہی نہیں عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہیں ان کے پاس عوام کے مسائل کا کوئی حل نہیں۔
بلاول نے کہا کہ پی ڈی ایم کے حکومت کے ساتھ پس پردہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ لانگ مارچ ہر صورت ہوگا اور وزیراعظم سے استعفیٰ چھین کر لیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم فیصلہ کرے گا لانگ مارچ کب اور کیسے ہوگا، یہ مارچ پی ڈی کا کارڈ ہے اس کو کب اور کیسے کھیلنا ہے یہ ہم فیصلہ کریں گے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے جو ملاقات ہوئی اس بارے پہلے ہی میڈیا کو بتا چکا ہوں ہم تعزیت کے لئے وہاں گئے تھے اس ملاقات کے بعد جو پراپیگنڈا میڈیا پر ہوتا رہا وہ نہ ہو۔