صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کے الیکشن پر شو آف ہینڈز کے معاملے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کی وزیراعظم کی تجویزکی منظوری دے دی ہے اور آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس پر دستخط کردیے۔
صدر مملکت نے سینیٹ کے الیکشن میں اوپن بیلٹ، شو آف ہینڈز کے معاملے پرسپریم کورٹ کی رائے مانگ لی ہے۔
صدر مملکت نے آئین میں ترمیم کیے بغیر الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (6) 122 میں ترمیم کے لیے سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے۔