اسلام آباد

آرمی چیف سے امریکی سینٹ کے سربراہ کی ملاقات

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ  کے کمانڈر نے ملاقات کی، جس میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جوزف ایل ووٹیل نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال، سرحدی معاملات اور پیشہ ورانہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

556

جنرل باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان افغان قیادت میں افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے، دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز آپریشن کئے، افغان اور امریکی حکام کے ساتھ سرحدی علاقے میں کام کیلئے تیا رہیں۔

557

سربراہ پاک فوج نے امریکا کے ساتھ دہشت گردی اور خطے کے استحکام کیلئے قائم تعلقات پر روشنی ڈالی، افغانستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں ان کا کہنا تھا کہ بلیم گیم سے خطے کا امن اور استحکام متاثر ہوگا، پاکستان میں افغانستان کیخلاف استعمال ہونیوالے دہشت گردوں کے

کسی بھی طرح کے محفوظ ٹھکانے موجود نہیں۔

558

امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے قیام امن کیلئے پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن اور استحکام کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مسلسل شراکت انتہائی ضروری ہے۔

559

اس سے قبل امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close