Featuredپنجاب

جھوٹ پھیلانے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے

لاہور : مریم اورنگزیب نے نواز شریف کے دور میں وفد اسرائیل بھجوانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ،  ہمارئے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری خاموشی  کا امتحان نہ لیا جائے، جھوٹ پھیلانے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نواز شریف کے دور حکومت میں وفد اسرائیل بھجوانے کی پر زور تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی دورہ یا رابطہ نہیں ہوا، ایسی حرکتوں پر لعنت اللہ علی الکاذبین ہی کہا جاسکتا ہے۔ ایسی بے بنیاد اطلاعات پھیلا کر سیاسی مخالفین کو نہیں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کشمیر سمیت قومی مفادات پر قائداعظم کے اصولی مؤقف کی حامی اور پہرے دار ہے۔ ’انڈین ایجنٹ‘ بنانے والوں نے اپنی سیاہ کرتوٹ چھپانے کے لئے اب یہ نیا فتنہ تیار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا سود کرو تم، نالائق، کرپٹ اور جھوٹا ٹولہ لاؤ تم معیشت تباہ، مہنگائی نے عوام کو قتل کردیا اور ہر تباہی کا ذمہ دار نوازشریف؟ کابینہ کے وزیر کی خبریں آنے پر اب یہ الزام بھی نوازشریف پر؟ کوئی شرم، کوئی حیاء؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کرپشن، غداری کے چورن بکنا بند ہوگئے تو اب یہ نیا اوچھا ہتھکنڈا اپنایا گیا جو قابل مذمت اور قابل نفرت ہے۔ خبردار کرتے ہیں کہ یہ حربے بند کئے جائیں، ملکی مفاد میں ہماری خاموشی کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ اس معاملے پر ہم نے بولنا شروع کیا تو جھوٹ پھیلانے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close