Featuredدنیا

امریکی صدر انتخابات میں شکست پر شدید غصے میں ہیں

بیروت : حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ حکومت کے آخری ایام میں کوئی غیر سنجیدہ قدم اٹھا سکتے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکی صدر انتخابات میں شکست پر بھی شدید غصے میں ہیں، حکومت کے آخری ایام میں کوئی غیر سنجیدہ قدم اٹھا سکتے ہیں۔ سب سے بڑا مسئلہ اقتدار کی منتقلی ہے۔

حسن نصر اللہ نے ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ اسلامی مزاحمت اور مقاومت کے رہنماؤں کو نشانہ بنانا امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا مشترکہ ہدف ہے۔ ٹرمپ اپنی حکومت کے آخری ایام میں کیا کریں گے، سبھی اس کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔ امریکہ اور اسرائيل کوئی جنگی قدم اٹھاتے ہیں یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل میں امریکہ اور اسرائیل شریک ہیں۔ جنرل سلیمانی کی شہادت سے قبل میں بہت پریشان تھا اور اس کے بارے میں انہیں متعدد بار متنبہ کیا۔ شہید ابو مہدی مہندس بھی ایک عظیم اور ممتاز انسان تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close