نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری: بابراعظم کا کونسا نمبر ہے؟
دبئی : آئی سی سی نے پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلے مقابلے کے اختتام پر نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، نئی رینکنگ میں بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلے نمبر پر آگئے، ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تنزلی کے نتیجے میں پہلے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عدم شرکت کے باوجود پاکستان کےبابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
🇦🇺 Mitchell Starc enters top five
🇮🇳 R Ashwin jumps to No.7
🇮🇳 Jasprit Bumrah becomes No.9
Latest update in the @MRFWorldwide ICC Test Rankings 👉 https://t.co/OMjjVwOboH pic.twitter.com/RLU1nMpfoV
— ICC (@ICC) December 31, 2020
بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے، انگلینڈ کے اسٹوارٹ براڈ دوسرے نمبر پر آگئے ساتھ ہی آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کی ترقی ہوئی ہے، جو آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبرپر آگئے۔
آئی سی سی کی جانب سے باولرز کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بولرز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔