Featuredاسلام آباد
سال 2020 کے آخری روز بھی مہلک وبا کے وار جاری رہے
سال کے آخری 24 گھنٹوں میں مزید 71 کرونا مریض انتقال کرگئے
سال 2020 کے آخری روز بھی کرونا وائرس کی مہلک وبا کے وار جاری رہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2020 کے آخری چوبیس گھنٹوں میں 41 ہزار 39 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔
گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹ میں سے دو ہزار 463 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 773 ہوگئی۔
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے مزید 71 مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کرونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 176 تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں کرونا کے دو ہزار 156 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ دو ہزار 216 کرونا کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔