Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان ٹیم 2021 شیڈول

پاکستان 9 ٹیسٹ ، 20 ون ڈے اور 39 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے گا

اس کے علاوہ پاکستانی کھلاڑی ایشیا کپ اور ٹی-20 عالمی کپ میں بھی حصہ لیں گے۔

ٹی -20 عالمی کپ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم یہاں آئے گی اور دونوں ٹیمیں ہندوستان کے لئے روانہ ہوں گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ تین جنوری سے کھیلا جانا ہے۔ اس کے بعد پاکستان کی ٹیم واپس وطن لوٹ کر جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز کی میزبانی کرے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹسٹ سیریز کی شروعات 26 جنوری سے ہوگی۔ افریقی ٹیم پاکستان کی سرزمین پر دو ٹسٹ اور تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

اس کے علاوہ اس سال کرکٹ مداحوں کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ وہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم سال 2011 کے بعد ہندوستان جائے گی۔

پاکستان کرکٹ کے لئے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس سال جنوبی افریقہ، نیوی لینڈ اور انگلینڈ جیسی بڑی ٹیمیں اس کی سرزمین پر کھیلنے آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close