لاہور:مچھ سانحہ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایسی حکومت کو عوام پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں، نا کام آتا ہے اور نا ہی زخموں پر مرحم رکھنا آتا ہے۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ مچھ میں فرقہ ورانہ دہشت گردی کی قابل مذمت واردات وفاقی اور صوبائی حکومت کی سنگ دلی، بے حسی اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو نا کام آتا ہے اور نا ہی زخموں پر مرحم رکھنا آتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ایسی حکومت کو عوام پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں، پوری قوم کی ہمدردیاں اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہیں۔