لندن : برطانیہ نے ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن کردیا ہے۔
برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن کردیا ہے۔
وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم نے عام شہریوں کو بہت بڑی تعداد میں متاثر کیا ہے، جس میں نوجوان بھی شامل ہیں، اس لیے نئی پابندیوں کے دوران تمام اسکول بھی بند رہیں گے۔
لاک ڈاؤن کے دوران عام شہریوں کو صرف بہت ضروری کاموں جیسے کام پر یا ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔