انٹرٹینمنٹ

فلم ساز علی عباس ظفر نے شادی کرلی

بولی وڈ فلم ساز 38 سالہ علی عباس ظفر نے شادی کرلی

سلطان، بھارت، ٹائیگر زندہ ہے، غنڈے اور میرے برادر کی دلہن’ جیسی فلموں کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے خاموشی سے شادی کرلی۔

علی عباس ظفر کو بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی فلموں کی ہدایت کاری کے لیے پہچانا جانا ہے، انہوں نے سلمان خان کی سلطان، بھارت اور ٹائیگر زندہ ہے جیسی فلموں کی ہدایت کاری دی۔

علی عباس ظفر نے پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی بولی وڈ فلم ‘میرے برادر کی دلہن’ کی بھی ہدایات دیں، جس میں کترینہ کیف اور عمران خان بھی دکھائی دیے تھے۔

علی ظفر کو بھارتی فلم انڈسٹری میں 2011 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم ‘میرے برادر کی دلہن’ کی وجہ سے ہی شہرت ملی تھی۔

فلم ساز علی عباس ظفر نے 4 جنوری کو انسٹاگرام پر اہلیہ کے ساتھ ہاتھوں کی تصاویر شیئر کی تھی، جس پر انہیں شوبز شخصیات نے مبارک باد پیش کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Abbas Zafar (@aliabbaszafar)

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق علی عباس ظفر نے کورونا کے باعث محدود پیمانے پر قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close