Featuredاسلام آباد

مچھ میں شہید ہونے والے افرد کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی

 آرمی چیف کا حالیہ واقعے مچھ میں شہید ہونے والے افرد کو خراج عقیدت

آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نےاس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو ہر قیمت پر شکست دی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سےجاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی صدارت میں 238 ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔

بیان کے مطابق عسکری قیادت نے ملک اور خطے کی سیکیورٹی کے حالات کا جائزہ لیا گیا اور خاص کر سرحد، ملک کی اندرونی حالات کاجائزہ لیا گیا اور فوج کے دیگر پیشہ ورانہ امور زیر بحث آئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ اجلاس میں ‘لائن آف کنٹرول(ای او سی)، ورکنگ باؤنڈری اور مشرقی سرحد سے متعلق بھی گفتگو کی گئی’۔

عسکری قیادت نے بلوچستان میں میں حالیہ واقعے میں شہید ہونے والے افرد سمیت ‘پرامن اورمحفوظ پاکستان’ کے لیے قربانیاں دینے والے ‘شہدا اور ان کے لواحقین کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا’۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘ان کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر قیمت پر شکست دی جائے گی’۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردی کے واقعے میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 11 افراد کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

بلوچستان میں چندماہ کے اندر دہشت گردی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے جبکہ صوبے میں گزشتہ چند برسوں سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے افراد کا خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ تربیت اور پیشہ ورانہ اقدار فوج کا مرکزی نکتہ ہے تاکہ کسی قسم کی قسم کی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت کو بہتر کی جائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ‘تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر سطح پر صلاحیت کے اعلیٰ معیارات اور قومی طاقت کے دیگر مظاہر اہمیت رکھتے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘خطرات کو مکمل طور پر ختم کرنا صرف قومی اتفاق رائے سے ممکن ہے جہاں معاشرے کے تمام افراد اپنا کردار بھرپور ادا کرتے ہیں’۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close