کراچی : نیکٹا نے آئندہ چند روز میں کراچی میں اہم سرکاری دفتر پر حملے کی وارننگ جاری کردی۔
ذرائع کے مطابق دہشتگرد گروہ نے سرکاری دفتر کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی بنائی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی را افغان شہریوں کو استعمال کر سکتی ہے۔
نیکٹا کی وارننگ کے بعد کراچی میں پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔