Featuredکھیل و ثقافت
ورات کوہلی والد بن گئے
نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے آج دوپہر بیٹی کو جنم دیا ہے۔
ٹیم انڈیا کے کپتان ورات کوہلی والد بن گئے ہیں، ان کی بیوی انوشکا شرما نے بیٹی کو جنم دیا ہے۔
خود ورات کوہلی نے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع مداحوں کو دی۔ کوہلی نے ٹوئٹ کیا، ’ہمیں آپ کو بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں اور انوشکا شرما آج دوپہر ایک بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔ ہم آپ کے پیار، نیک خواہشات اور دعا کے شکر گزار ہیں۔
انوشکا شرما اور بیٹی دونوں صحتمند ہیں اور ہم اپنی زندگی کے اس نئے باب کی شروعات سے بے حد خوش ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں گے۔
— Virat Kohli (@imVkohli) January 11, 2021
واضح رہے کہ ورات کوہلی آسٹریلیا دورے پر پہلا ٹسٹ کھیلنے کے بعد واپس لوٹ آئے تھے۔ وراٹ کوہلی نے انوکشا شرما کا خیال رکھنے کے لئے پیٹرنیٹی لیو لی ہے۔