کراچی : ناصر شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دنیا بھر میں پی آئی اے کو مسلسل بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے قومی ایئرلائن ہے، اس کے طیارے پر قبضہ جگ ہنسائی کا سبب بنے گا۔ پی آئی اے کو وفاقی حکومت مسلسل دنیا بھر میں بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا ہے کہ ملیشیاء حکام کا پی آئی اے طیارہ قبضے میں لینا تشویش سے کم نہیں۔ 2 سال میں ایسا کیا ہوا کہ دوست ممالک نے پاکستان سے آنکھیں پھیر لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے طیارے کے ساتھ جو ہوا اس میں وفاقی حکومت کا پورا ہاتھ ہے۔ پی آئی اے کی چین جانے والے پرواز کی مبینہ بندش بھی سوالیہ نشان ہے۔