Featuredسندھ

آن لائن خریداری میں دھوکا

کراچی : آن لائن خریداری میں بھی دھوکا ہوگیا ،آن لائن کمپنی نے صارف کو پھٹے کپڑے بھیج دیئے۔

آن لائن کمپنی نےصارف کو نئے کپڑوں کے بجائے پھٹے کپڑے بھیج دیئے۔

کمپنی کی جانب سے دھوکے پر صارف عدالت پہنچ گئی ، کمپنی کی صارف سے صلح کی کوششیں ناکام ہوگئی، صارف نے صلح سے صاف انکار کردیا۔

عدالت نے صارف کے صلح کرنے سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کمپنی کی جانب سے مجھے دس ہزار روپے صلح کی طور پر دینے کی آفر دی گئی۔ یہ لنڈا بازار نہیں کہ ایک سال مجھے خواری کے بعد اب صرف دس ہزار دے رہے ہیں۔

درخواست گزار خاتون کے مطابق مجھے نئے کپڑوں کے بجائے پرانے پھٹے کپڑے دیے گئے۔ میں نے بلوچ ثقافت کے دن کے مناسبت سے کپڑے خریدے تھے۔ نئے کپڑے نہ ملنے کی وجہ سے تقریب میں شرکت بھی نہیں کرسکی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close