کرپشن کیسز آپ کے گلے کا طوق او رہڈی بنے ہوئے ہیں
لاہور : مفرور شریف اگر سر خرو ہوگئے ہیں، تو انہیں وطن واپس آنے میں کیا خوف ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ کرپشن کیسز آپ کے گلے کا طوق او رہڈی بنے ہوئے ہیں ، مفرور شریف اگر سر خرو ہوگئے ہیں، تو انہیں وطن واپس آنے میں کیا خوف ہے۔
مسرت جمشید چیمہ نےدعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے مریم نواز سے ملاقات میں نظریں تک نہیں ملائیں، نظر انداز کیا۔
مسرت جمشید چیمہ نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ مریم صاحبہ آپ سیاسی تقویت کیلئے زبردستی چچا سے ملنے عدالت پہنچ جاتی ہیں۔ آپ نے چچا اور کزن سے جیل میں ملاقات کے لئے کتنی درخواستیں جمع کرائیں؟ شہباز اور حمزہ نے ملاقات میں آپ سے نظریں تک نہیں ملائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مفرور شریف اگر سر خرو ہوگئے ہیں، تو انہیں وطن واپس آنے میں کیا خوف ہے۔ کرپشن کیسز آپ کے گلے کا طوق او رہڈی بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شریف فیملی اور حواریوں نے پانامہ پیپرز کے فیصلے پر بھی پہلے مٹھائیاں تقسیم کی تھیں۔ براڈ شیٹ سے متعلق عدالتی فیصلے کو حق میں استعمال کرنیکی بھونڈی کوشش کر رہی ہیں۔