بھارتی اداکارہ پر جذبات مجروح کرنے کا الزام
بھارتی اداکارہ سایونی گوش کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے جذبات مجروح کرنے کے الزام لگاکر اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر تاٹھگاتا رائے نے پولیس کو بھارتی بنگالی اداکارہ سایونی گوش کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔
بی جے پی رہنما نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہےکہ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک میم شیئر کی تھی جس سے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔
بی جے پی رہنما کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی اس حرکت پر بنگلورو میں بھی ان کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرائی گئی ہے۔
— saayoni ghosh (@sayani06) January 16, 2021
اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ وہ میم 6 سال پرانی 2015 کی تھی اور وہ انہوں نے پوسٹ نہیں کی۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا تھا جس کے بعد ہیکر نے اس پوسٹ کو اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔