Featuredکھیل و ثقافت

آسٹریلیا کو 32 سال بعد برسبین میں شکست

برسبین : بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز 1-2 سے جیت لی

بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں ناتجربہ کار باؤلرز اور ریشابھ پنت کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت دلچسپ مقابلے کے بعد چوتھے ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آسٹریلین سرزمین پر لگاتار دوسری سیریز اپنے نام کر لی۔

آسٹریلوی باؤلرز بڑے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور بھارتی کھلاڑی دوسری اننگز میں جم کرکھیلے۔

آسٹریلیا نے بھارت کو 328 رنزکا ہدف دیا تھا، بھارت کے شُب مین گِل نے 91 اورپجارا نے 56 رنزکی اننگز کھیلی۔بھارت کے وکٹ کیپر پنت کی بیٹنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ یہ فتح اس لحاظ سے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ بھارت 32 سال کے طویل عرصے کے بعد پہلی ٹیم نے جس نے آسٹریلیا کو مضبوط برسبین کا قلعہ فتح کیا ہے کیونکہ آسٹریلیا کو آخری بار 1988 میں اس میدان پر شکست ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close