Featuredاسلام آباد

پی ڈی ایم تحریک کی جان نکل چکی ہے

اسلام آباد : منتخب حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والے عوام کی نظروں سے گر گئے، اپوزیشن کے پاس صرف مایوسی باقی رہ گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی، اس کی جان نکل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس صرف مایوسی، ناکامی اور ہزیمت باقی رہ گئی ہے۔ منتخب حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والے عوام کی نظروں سے گر گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگی رہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ براڈ شیٹ معاملے نے این آر او کی سیاست کو آشکار کیا، یہ ان کے لیے پانامہ 2 ثابت ہوگا۔ ن لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔

شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان جب غریبوں کے لئے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنا رہا تھا تو نواز شریف اور آصف زرداری غریبوں کو لوٹ کر ایون فیلڈ اور سرے میں محل تعمیر کر رہے تھے۔ پختہ عزم اور ثابت قدمی عمران خان کی پہچان ہے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close