راولپنڈی: میں نے کہا تھا یہ استعفیٰ نہیں دیں گے انہوں نے نہیں دیے
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ساری پارٹیاں مل کر بیٹھیں اور ووٹوں کا فیصلہ کریں تاکہ خرید و فروخت نہ ہو سکے۔ میں نے کہا تھا یہ استعفیٰ نہیں دیں گے انہوں نے نہیں دیے۔
راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب ہم کشمیر کے لیے بھی اکٹھے جلسہ کرنے کو تیار ہیں، جو کچھ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں تقریر میں کہا ہے میں ان کا احترام کرتا ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف نے 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر نیب کو دیے، میں نے کہا تھا یہ استعفیٰ نہیں دیں گے انہوں نے نہیں دیے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے بھی آپ کے 11 امیدواروں کو نظر لگ گئی تھی، ایک دن کے لیے سب اکٹھے ہو کر بیٹھ جائیں، سینیٹ انتخابات میں ساری پارٹیاں مل کر بیٹھیں اور ووٹوں کا فیصلہ کر لیں تاکہ خرید و فروخت نہ ہو سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اسی سال مہنگائی پر کنٹرول کر لیں گے۔