تہران: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی کے معاملے پر تعاون ممکن ہے
جواد ظریف نے ذاتی حیثیت میں جاری بیان میں کہا کہ خلیج فارس میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی کے حوالے سے تعاون ہوسکتا ہے، ایران کو دیکھنا ہوگا کہ وہ امریکا کے ساتھ کس طرح کے تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے مسئلے پر امریکا سے تعاون ممکن نہیں ہے لیکن دیگر معاملات پر بات چیت ہوسکتی ہے۔