Featuredکھیل و ثقافت

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

دبئی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کراچی ٹیسٹ کےاختتام پر آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کےکین ولیمسن کی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ انجری کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہونے والے کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کے لئے بری خبر ہے کہ ان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، جس کے باعث وہ ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن کو بہتر کرنے میں کامیاب ہوئے اور 15ویں نمبر پر آگئے، جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں انہوں نے اپنی اننگز میں 51 اور دوسری میں 31 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کئے تھے

آئی سی سی کی جانب سے بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے نیل وگنر ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ انگلش بولر اسٹیورٹ براڈ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ کی آل راؤنڈر رینکنگ میں بھی کوئی پاکستان کھلاڑی شامل نہیں ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close