کراچی: گارڈن میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد کا اندوہناک قتل ہو گیا
فائرنگ سے قتل ہونے والے ٹک ٹاکر مسکان اور عامر آپس میں دوست تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دوستی میں ناکامی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔
آج صبح 5 بجے کراچی کے علاقے گارڈن میں کار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں معروف ٹک ٹاکر مسکان سمیت 4 افراد قتل ہو گئے۔جاں بحق افراد میں مسکان، عامر، صدام اور ریحان شامل ہیں۔
گارڈن میں اِس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے فائرنگ کی وجوہات پر تفتیش شروع کردی۔ کراچی پولیس کا کہنا ہےکہ عامر سے مسکان کی دوستی تھی جس پر ایک دوست کو اعتراض تھا۔
پولیس کے مطابق رات کے وقت تمام دوست کھانا کھانے نکلے، راستے میں ٹک ٹاک بھی بنائی۔ رحمان نامی نوجوان مسکان کو عامر سے دوستی سے منع کرتا تھا۔ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
متعلقہ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ہم نے تمام تر شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ ٹک ٹاکر مسکان کی دوستی قتل کی وجہ ہوسکتی ہے۔
ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق گارڈن میں انکل سریا ہسپتال کے قریب کار پر فائرنگ ہوئی، حملہ آور کار سوار افراد کا تعاقب کر رہے تھے، فائرنگ کے نتیجے میں ٹک ٹاک اسٹار مسکان سمیت 2 افراد موقعے پر جاں بحق ہوگئے تھے۔
ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کے علاوہ 2 دیگر افراد بھی ٹک اسٹارز تھے۔ فائرنگ صبح 4 بج کر 45 منٹ پر ہوئی۔ واردات میں ملزمان 1 موٹر سائیکل اور رکشے کا استعمال کر رہے تھے۔