لاہور: خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ چاروں صوبوں سے اور بھرپور ہوگا۔
لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کا وقت گزر گیا۔
سابق وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن کی طرح آزاد کشمیر میں دھاندلی کی گئی تو اس کے نتائج بہت سخت آئیں گے، لانگ مارچ چاروں صوبوں سے اور بھرپور ہوگا۔
تقریب میں پرویز ملک، کرن ڈار، شائستہ پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے قرار داد بھی منظور کی گئی۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہیرو کو ولن اور ولن کو ہیرو بنانے کا فیشن رائج ہے، لانگ مارچ چاروں صوبوں سے اور بھرپور ہوگا۔