کشمیر

کشمیری قوم پر بھارتی مظالم دنیا کے سامنے ہے

سری نگر:آزادی کیلئے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، تحریکوں میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتی کشمیری قوم 9لاکھ فوج سے لڑ رہی ہے، 70سال سے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہی ہے، آزادی کیلئے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارتی مظالم دنیا کے سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نہتےکشمیری قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

مشال ملک نے مزید کہا کہ کشمیر میں نوجوان تحریک آزادی چلا رہے ہیں، بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں درندگی کی انتہا کردی ہے، مظلوموں پر ظلم وستم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں ملائیشین آسیان مشاورتی گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کامحاسبہ ضروری ہے، اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں دلچسپی لیناچاہئے۔

مشاورتی گروپ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی افواج کے ذریعےمظالم ڈھارہا ہے، ہم پرزورمطالبہ کرتےہیں کشمیر کی آزادی کی تحریک پر مظالم اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر مظالم کو روکا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close