Featuredاسلام آباد
فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے : آئی ایس پی آر
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کی پی ڈی ایم کےالزامات کی سختی سے تردید
جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا کہ سیاست کیساتھ پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں ، فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم سے متعلق کچھ چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں کیے جارہے ہیں۔
میجرجنرل بابر افتخار نے واضح کیا پھر کہتا ہوں فوج کو سیاست میں مت گھسٹیں، ، بغیر تحقیق کے الزام لگانا ٹھیک نہیں ، اس قسم کی قیاس آرائیوں کو بند ہوناچاہیے. ہم اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی بڑافریضہ ہےجوسرانجام دےرہےہیں، جو بھی ایسے بیانات دے رہےہیں ثبوت سامنے لائیں، بغیرکسی تحقیق کے بات نہیں کرنی چاہئے۔