انٹرٹینمنٹ

ماضی کا عظیم ریسلر آج کیا کررہا ہے

اسٹون کولڈ 90 کی دہائی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا وہ جانا پہچانا نام تھے جنہوں نے ادارے کو اپنے مدمقابل ڈبلیوسی ڈبلیو کو پیچھے چھوڑنے میں بھرپور مدد کی تھی۔ یہ آسٹن ہی تھے جنہوں نے ریسلنگ کو ایک سحر میں تبدیل کردیا۔ اور ان کی دیکھا دیکھی دیگر ریسلر بھی کوئی نہ کوئی منفرد انداز اپناتے نظر آئےجیسا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار انڈر ٹیکر جو کہ آسٹن کی تقلید میں ہیوی بائیک پر رنگ میں انٹری دینے لگے

آسٹن چھ مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئین رہ چکے ہیں اور آج بھی ان کی پہچان سمجھی جانے والی شیشہ ٹوٹنے کی آواز اگر آتی ہے تو ریسلنگ ارینا میں ناظرین آسمان سرپراٹھالیتے ہیں۔

اسٹون کولڈ کے لیے 2003 سے مشکلات کا آغاز ہوا جب وہ گھٹنوں کی انجری کا شکار ہوئے اور اسکے بعد انہیں گردن میں انجری بھی سہنا پڑی لیکن انہوںنے ہمت نہیں ہاری اور کسی نا کسی طرح رنگ میں اپنی موجودگی کو برقرار رکھا۔

سن 2005 سے انہوں نے اپنے فلم کیریئر کا آغاز کیا اور 2007 میں وہ ’دی کنڈیمنڈ نامی فلم میں مرکزی کردار کے طور ہر جلوہ گر ہوئے اور اسکے بعد دی ایکسپینڈیبلز اور گرون اپ 2 میں بھی شاہکار پرفارمنس دی۔

اسٹون کولڈ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں لیکن ابھی بھی وہ کبھی کبھی سرپرائز انٹری دیتے ہیں اور اس شو کی ریٹنگ آسمان کی بلندیوں کو چھوتی ہے جیسے کہ ریسلیمینا وغیرہ۔

اسٹون کولڈ کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ آج ان کی ریٹائرمنٹ کے دس سال بعد بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کے گیم سی ڈی کے کور پر اسٹون کولڈ نمایاں نظر آتے ہیں۔

ریٹائرمنٹ کے بعد اسٹون کولڈ فارغ نہیں بیٹھے ہیں بلکہ انٹرنیٹ پر دو پوڈکاسٹ شو میں میزبانی کررہے ہیں جن میں سے ایک ’ دی آسٹن شو‘ اور دوسرا ’ دی آسٹن شو ان لیشڈ‘ ہے۔

دوسری جانب اسٹون کولڈ اپنے فارغ وقت میں شکار کرتے ہیں ‘ مچھلی پکڑتے ہیں اور ماضی کی طرح آج بھی بیئر پیتے ہیں اور اگر کوئی ریسلر رنگ میں ان کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ یہ غلطی نا کرے ورنہ اسٹون کولڈ باآسانی رنگ میں آکر اسے اپنا مخصوص داؤ ’اسٹنر‘ لگادیں گے اور اس کے بعد اس ریسلر کےپاس کہیں منہ چھپانے کو جگہ نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ اسٹون کولڈاسٹیو آسٹن وہ واحد ریسلر ہیں جن کے سامنے ڈبلیوڈبلیو ای کے ’ہال آف فیمر‘ اور موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خوف سے لرز رہے تھے اور یقیناً امریکی صدر آج تک اس واقعے کو نہیں بھولیں ہوں گے لیکن سرپھرے آسٹن سے دور رہنے میں ہی عافیت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close